14 جنوری، 2018، 11:51 AM

پاکستانی چیف جسٹس کا بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکے ضبط کرنے کا حکم

پاکستانی چیف جسٹس کا بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکے ضبط کرنے کا حکم

پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈبہ پیک دودھ کی فروخت کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کو بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈبہ پیک دودھ کی فروخت کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کو بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈبہ پیک دودھ کی فروخت کے ازخود نوٹس کی سماعت کی، دوران سماعت ناظر نے رپورٹ عدالت کے روبروپیش کرتے ہوئے بتایا کہ متعددمقامات پرچھاپے مارے اور ریکارڈچیک کیاگیا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھینسوں کولگائے جانے والے ٹیکوں کے39پیکٹس میڈیکل سٹورسے ضبط کئے۔سپریم کورٹ نے سیکرٹری صحت کو حکم دیا کہ ٹیکوں کوضبط کرنے کاکام ڈرگ انسپکٹرزکودیاجائے،دیکھاجائے مارکیٹوں میں یہ ٹیکے کتنی تعدادمیں ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹرزمارکیٹوں میں چھاپے ماریں اورٹیکے ضبط کریں۔

News ID 1878035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha